23مارچ ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قربانیوں اور بانیانِ پاکستان کے عزم و استقلال کی یاد دلاتا ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر ہم افواجِ پاکستان، سیکیورٹی فورسز، اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، سینئر رہنما پاکستان سنی تحریک

اتوار 23 مارچ 2025 11:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)پاکستان سنی تحریک کے سینئر رہنما صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نی23مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کو منانے کا مقصد نظریہ پاکستان اور ملک سے اظہار محبت کا پیغام دینا ہے اور عزم کرنا ہے کہ ملک کی حفاظت کیلئے ہم سب آپس میں شانہ بہ بشانہ کھڑے رہینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے یہ دن ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قربانیوں اور بانیانِ پاکستان کے عزم و استقلال کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن جب بھی آتا ہے قوم کے اذہان و قلوب میں 1940 کی آزادی کی تڑپ کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہیانہوں نے کہا کہ قائداعظم نے قوم کواتحاد،تنظیم،جدوجہد اور عزم و استقلال کا فلسفہ عملی طور پر دیاجس کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے بلکہ ملکی ترقی، استحکام اور یکجہتی کے عہد کی تجدید بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قراردادِ لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کی بنیاد رکھی، جو بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی صورت میں پوری ہوئی۔ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہوگی کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دن ہمیں یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کی ترقی،امن و سلامتی کے لئے ملکر شب و روز کام کریں۔

ملک کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے اور ملک کی سلامتی میں ہم سب کی سلامتی ہے یوم پاکستان کو منانے کا مقصد نظریہ پاکستان اور ملک سے اظہار محبت کا پیغام دینا ہے اور عزم ہے کہ ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں لہذا ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں پاکستان کے تحفظ کیلئے یک زبان ہو کر اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہوگا تاکہ ملک سے دہشتگردی ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی آزادی کے لیے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دے کر قدم سے قدم ملا کر جدوجہد کی اور ایک آزاد وطن کی خواب کی تعبیر پائی قومی دن قوموں کی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کو نا صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ اسے امانت کی صورت اپنی نئی نسل میں منتقل بھی کرتی ہیں۔

قومی دن اپنی دھرتی کے ساتھ عہد وفاکی تجدید کا دن بھی ہوتا ہے۔ ان ایام کو منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ نئی نسل کو ان کے بزرگوں کی قربانیوں اور کامیابیوں کو یاد دلایا جائے انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی دن ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر ہم افواجِ پاکستان، سیکیورٹی فورسز، اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی حاصل کرنے اور وطن عزیز کے دفاع و استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ہمیں اپنے ان قومی ہیروز پر فخر ہے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

منگچر میں صادق آباد سے تعلق رکھنے والے چار بے گناہ ٹیوب ویل مزدوروں کے قتل کو انسانیت سوز فعل قرار دیتے ہوئے صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا کہ غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں معصوم شہریوں پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔