سرگودھا، یوم پاکستان پورے ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا گیا

خصوصی دعاؤں کیساتھ بانی پاکستان کے وژن کے تحت بنانے کے عزم کی تجدید کی گئی

اتوار 23 مارچ 2025 16:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)سرگودھامیں یوم پاکستان پورے ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا گیا جس میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ بانی پاکستان کے وژن کے تحت بنانے کے عزم کی تجدید کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر طرح سرگودھا میں یوم پاکستان پورے ملی جذبہ اور جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا جس میں پوری قوم نے خصوصی دعاؤں کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق تجدید عہد کا عزم کیا کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

مساجد میں صبع دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے مانگی گئی خصوصی دعاؤں سے ہوا، اس دن کی اہمیت پر مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے صدر سید عرفان رسول شاہ،جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہراور دیگر نے کہاکہ 23مارچ 1940وہ تاریخی دن تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست کے قیام کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

قرارداد پاکستان کے ذریعے یہ حقیقت تسلیم کی گئی کہ مسلمانوں اپنی مذہبی ثقافتی اور سماجی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک الگ ریاست کے مستحق ہیں۔ جو مسلمانوں پاکستانیوں کے لئے اللہ کا ایک تحفہ تھا کہ اللہ تعالی نے پاک سرزمین زمین عطا کی۔آج جب ہم ہر سال 23مارچ کو یوم پاکستان مناتے ہیں تو ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔

یہ دن ہمیں اپنے لیڈروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمارے لیے ایک آزاد ملک کا خواب دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور اس خواب کی تعبیر کی اور آج اس ملک کی تعمیر و ترقی اور ملکی سلامتی اور معاشی ترقی کے لئے پاک فوج کا کردار ناقابل فراموش ہے۔اس موقع پر ملک کی سلامتی،ترقی اور خوشیحالی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔