}مریم نوازکی قیادت میں پنجاب ترقی کی منازل طے کررہاہے،عشرت اشرف

اتوار 23 مارچ 2025 18:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی و موجودہ صوبائی اسمبلی کی رکن بیگم عشرت اشرف نے اپنے جاری بیان میںکہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل سے چھٹکارا دلا کر عام آدمی کامعیار زندگی بلند کررہی ہے،پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات عوامی امنگوں کے ترجمانی ہیں جس پر صوبہ کے عوام پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عوام کو تمام شعبوں میںبھرپور ریلیف فراہم کیاجارہاہے، مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب تعمیر وترقی کی منازل تیزی سے طے کررہاہے، اورعوامی فلاح وبہبود میں تمام صوبوں سے آگے ہے جو پارٹی صدر میاں نوازشریف کے ویژن کی تکمیل کی کاوشوں کا ثمر ہے،مریم نوازشریف نے خود کو نہایت باصلاحیت منتظم ثابت کیا ہے ان کے دور وزارت اعلیٰ کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا،باشعور پاکستانی قوم ملکی معیشت کی بحالی چاہتی ہے جس کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، حکومت کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو ملکر ملکی تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے کرداراداکرنے کی بار بار دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم عشرت اشرف نے مزید کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام نے ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر مسلم لیگ(ن)کا ساتھ دیا اور اب بھی وہ موجودہ وفاقی اورپنجاب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،پنجاب میں مریم نوازشریف نے جس طرح بطور وزیراعلیٰ صوبہ کے عوام کی فلاح وبہبود یقینی بنائی،اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی وہ عوام کی حقیقی خیرخواہ ثابت ہوئی ہیں،انہوں نے اپنا منصب سنبھالتے ہی خود کو عوام کی خدمت کیلئے پیش کردیا اور ایسے اقدامات کئے جن سے ثابت ہوتاہے کہ آنے والا دور پنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔