وزیراعلی کا کچے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار میرا کوش سمیت دو ڈاکوؤں کی ہلاکت پر پولیس کو شاباش

اتوار 23 مارچ 2025 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کچے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث شاہ میر عرف میرا کوش سمیت دو ڈاکوؤں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی اور پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔