
بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ،آصف علی زرداری
فتن الخوارج ، دوسرے دہشتگرد گروپ اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کوشاں ، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج مل کر ان عزائم کو ناکام بنادیں گے،صدرمملکت کا خطاب
اتوار 23 مارچ 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مقصد مضبوط، جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاطت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئیے اختلاف سے بالا تر ہوکر ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کیلئے کام کریں، ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقت ور اور ترقی یافتہ ہو۔
صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو بہت سارے جیو پولیٹیکل مسائل کا سامنا ہے، ہماری خارجہ پالیسی امن اور استحکام پر مبنی ہے، ہم اپنے ہمسائے ملک اور عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعلق رکھنے کے خواہش مند ہیں، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ فتن الخوارج اور دوسرے دہشت گرد گروپ اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج مل کر ان عزائم کو ناکام بنادیں گے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، ہم باحوصلہ قوم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولے جو طویل عرصے سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے، غزہ کے نہتے مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں، عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہمارے سامنے سفر آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں، سب سیاپیل کرتا ہوں تمام تر توانائیاں ملکی ترقی کے لیے وقف کریں اور اختلافات سے بالا تر ہوکر خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.