امیر المومنین حضرت علیؓ کا یومِ شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

شہادت علی مرتضیٰؓ کے پٴْر درد موقع پر سرکاری تعطیل نہ ہونا حکمرانوں کی اسلام و مشاہیر اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے، طارق جعفری

پیر 24 مارچ 2025 02:15

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) موسس عزائے جنت البقیع قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمی ایامِ عزا کی مناسبت سے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؓ کا یوم شہادت دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان سمیت صوبہ بلوچستان میں بھی مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا اس موقع پر علماء کرام ذاکرین عظام واعظین نے سیرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؓ پر روشنی ڈالتے ڈالی۔

مولائے کائنات کی شہادت کی مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنے پر صوبائی حکومت تمام ضلعی انتظامیہ افواج پاکستان ایف سی پولیس لیویز سمیت تمام سیکورٹی فورسز سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اس موقع پر امام بارگاہوں میں مجالسِ عزا اور تابوت و علم برآمد ہوئے عزاداری کیمپ پر تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان لسان تحریک طارق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیرِ خدا امیر المومنین علی ابنِ ابی طالب کی عظیم شہادت نصرت اسلام اور شدت عدل و انصاف کا شاخسانہ تھا، مولائے کائنات وہ شاہکار قدرت ہیں جنہیں کرّم اللہ وجہ کے شرف سے ملقب کیا گیا کیونکہ کعب اللہ میں آمد سے لیکر مسجد کوفہ میں شہادت تک مولا علی آنِ واحد کے لیے بھی غیراللہ کے سامنے نہیں جھکے، شہادتِ علیِ مرتضیٰ کے پٴْر درد موقع پر سرکاری تعطیل نہ ہونا حکمرانوں کی اسلام و مشاہیر اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے نشانِ حیدر سینوں پر سجانے والے عساکرِ پاکستان نعرہ حیدر کا احیا کریں تاکہ دورِ جدید کے مرحب و عنتر کو پچھاڑ کر یہود و ہنود کے خیبری قلعوں کو مسمار کیا جا سکے، 21 رمضان شہادت امامِ برحق پر موسس عزائے جنت البقیع قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کا کرونا کے وبائی خوف و ہراس کو عزاداری کے ذریعے شکست دینے کی یاد بھی دلاتا ہے جو ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیٴْع کی فقیدالمثال یادگار ہے۔

(جاری ہے)

طارق جعفری نے کہا وطنِ عزیز میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سیرتِ علی سے استفادہ کیا جائے جن کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یا علی دنیائے عدل و عدالت کے سب بڑے چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکتبِ تشیٴْع کے آئینی، قانون و بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور طریقِ موسوی پر چلتے ہوئے عالم اسلام کی سربلندی وطن عزیرپاکستان کے استحکام وترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عساکر پاکستان سمیت تمام سیکورٹی فورسز کی کامیابی کامرانی اور حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں و ملی و قومی حقوق کی پاسداری کرتے رہیں گے۔