Live Updates

پی ایس ایل 10، کون سے کھلاڑی جزوی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی

پیر 24 مارچ 2025 12:27

پی ایس ایل 10، کون سے کھلاڑی جزوی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پی ایس ایل 10کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل منگل کو ہو گا جس میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل ری پلیسمنٹ ڈرافٹ ورچوئل سیشن میں ہوگا جس میں فرنچائزز جزوی طور پر عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کریں گی۔5کرکٹرز چند میچز کیلئے اپنی فرنچائزز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پشاور زلمی ناہید رانا اور کراچی کنگز لٹن داس کے متبادل کھلاڑی منتخب کریں گی۔ راسی وین ڈر ڈوسن، مارک چیپ مین اورکین ولیمسن چند میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پشاور زلمی کوربن بوش کی جگہ پورے سیزن کیلیے کھلاڑی کا انتخاب کریگی۔ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جس کا فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سابق ایڈیشنز کی طرح اس بار بھی 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے جو ملک کے چار مختلف شہروں کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات