
6 کینالزکے معاملے پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرناہے،پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کی صحافیوں سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 24 مارچ 2025
13:50

(جاری ہے)
بجٹ میں ہماری سفارشات کو حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت کو عوام دوست اور ملازمین دوست بجٹ کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں گے۔
سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی تھی ۔سندھ کا پانی کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاق کا نئی 6 کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول تھا۔قرارداد کے متن کے مطابق 1991 کے معاہدے میں پانی کی تقسیم پر گارنٹی دی گئی تھی کہ چولستان سمیت کوئی کینال سندھ کی مرضی کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتی۔ پانی کی قلت کی وجہ سے انڈس ڈیلٹا تباہ ہو رہا تھا۔اس لئے یہ ایوان چولستان کینال سمیت 6 کینالوں کو مسترد کرتا تھا۔مرادعلی شاہ نے کہا تھاکہ سندھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ وفاق کا نئی چھ کینالز بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول تھا۔ نئی نہروں کی تعمیر غیر قانونی تھی۔ سندھ حکومت عوام کے ساتھ مل کراحتجاج کرے گی۔قرارداد میںمزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ چولستان یا کسی بھی کینال پر سندھ حکومت سے مشورہ ضروری تھا۔ایوان وفاق اور ارسا سے مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ سے مشاورت کی جائے، وفاقی حکومت سندھ سے اس مسئلے پر مذاکرت کرے۔ 1991 کے معاہدے کے خلاف کوئی بھی تعمیرات منظور نہیں تھیں۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کریں ، مولانا فضل الرحمان
-
وزیراعظم کا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.