سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

پیر 24 مارچ 2025 15:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)سندھ حکومت نے 4 اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیس ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعہ 4 اپریل کو صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والے خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔