یوم پاکستان کے موقع پر ایم پی پی کے تحت ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

مزار قائد پر مرکزی رہنماؤں کی حاضری، فاتحہ خوانی، پاکستان کی ترقی اور اسکے استحکام کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم

پیر 24 مارچ 2025 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)یوم پاکستان کے موقع پر ایم پی پی کے تحت ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کاپیغام میری پہچان پاکستان کی تشہیر۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ افواج پاکستان کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 23مارچ کو جس مقصد کے تحت پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔آج پوری قوم کو متحد ہوکر ملک دشمنوں کا مردانہ وار مقابلہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کرنا ہے۔

ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ قوم بن کر کرنا ہے۔ مزار قائد پر مرکزی رہنماں کی حاضری۔ فاتحہ خوانی۔ پاکستان کی ترقی اور اسکے استحکام کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم۔ ڈاکٹر عشرت العباد کا بیانیہ قومی امنگوں کے مطابق ہے۔ حکومت گڈ گوررننس کے تحت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرائے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ تقریبات صبح سے رات گئے تک جاری رہیں۔

جس میں متعدد شخصیات نے ایم پی پی میں شمولیت اختیار کیں جبکہ ایم پی پی کی جانب سے تمام ٹانز اور ڈسٹرکٹس میں قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ بجایا یا۔ پاکستان زندہ باد۔۔۔پاک افواج زندہ باد۔۔۔پاکستان بنایا تھا۔۔۔پاکستان بچائیں گے۔۔۔قائد اعظم کے خوابوں کی تعمیر۔۔۔کشمیر کی آزادی۔۔۔بارتی جارحیت نا منظور۔۔ڈاکٹر عشرت العباد نشان امتیاز زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

مرکزی رہنماں نے مختلف ٹانز میں شرکت کی اور ڈاکٹر عشرت العباد کا بیانیہ سنایا یا جسکیشرکا نے برپور تقلید کی۔ مانسہرہ میں ڈاکٹر صفیہ اور اسلام آباد میں سیدہ فردوس کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر دعوت افظار دی گئی۔جبکہ پنجاب میں مختلف گاں اور شہروں میں پرجوش یوم قرارداد پاکستان جوش و جزبے اور پاکستان کے لئے مرمٹنے کے عزم کے سات منایا گیا۔