محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا

ملک میں 62فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہونے کے بعد الرٹ جاری کیا گیا

پیر 24 مارچ 2025 22:25

محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)ملک میں 62فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024سی21مارچ 2025تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں معمول سے 62فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔پنجاب میں معمول سے 38فیصد کم اور خیبر پختونخوا میں معمول سے 35فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں ، آزاد کشمیر میں معمول سے 29فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی، بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہتر ہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں میں خشک سالی اب بھی برقرار ہے، پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں بھی خشک سالی برقرار ہے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے۔رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2-3ڈگری زیادہ ہے، کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200سے بھی تجاوز کرچکی ہے، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔