صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

منگل 25 مارچ 2025 11:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہےکہ ماں کی وفات ایک ایسا دکھ ہے جس کا کوئی مداوا نہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی فوج نے ہمیشہ مادر وطن کی خدمت کی ہے اور آج ہم اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل دے۔