قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کے لیے امن واک ، بڑی تعداد میں طلبا کی شرکت

منگل 25 مارچ 2025 21:40

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا ۔ امن واک کا انعقاد قائدا اعظم یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف سائیکالوجی کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ امن واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ طلباء کی جانب سے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 11 مارچ یوم سیاہ اور ہم متحد ہیں جیسے نعرے درج تھے ۔ شرکا کی جانب سے اس موقع پر قومی یکجہتی اور ہم اہنگی پر زور دیا گیا ۔ امن واک کے دوران طلبہ میں بلوچستان میں جاری دہشت گرد کاروائیوں اور ان کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ۔ واک کے شرکا نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔