سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

ملکی تیل ،گیس تلاش بہتر بنانے، سمندر کنارے ،ساحل پر ڈرلنگ ،صنعتوں ،صارفین کیلئے گیس کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال

منگل 25 مارچ 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور صنعت کے سٹیک ہولڈرز کے علاوہ سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے طویل المدتی توانائی کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جس میں ملکی تیل اور گیس کی تلاش کو بہتر بنانے، سمندر کے کنارے اور ساحل پر ڈرلنگ اور صنعتوں اور صارفین کے لیے گیس کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ہائیڈرو کاربن کی صلاحیت کو کھولنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر آنے والے آف شور اور آن شور بڈنگ رائونڈ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ای اینڈ پی سیکٹر کے لیے محفوظ، سرمایہ کاری کی خاطر سازگار ماحول کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔