موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو جرمانے کا حکم

بدھ 26 مارچ 2025 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)ڈی آئی جی سید فرید علی نے زائد کرایہ وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے ہدایت کی ہے کہ کرایہ واپسی کے ساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے۔اس ضمن میں موٹروے پولیس کے قومی شاہراہ پر خصوصی انتظامات، ٹال پلازوں پر بریفنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ کرنے والی مسافر بردار بسوں ،ویگنوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

اوور چارجنگ، اوورلوڈنگ کے خلاف مہم 26 مارچ تا 6 اپریل جاری رہے گی۔موٹروے پولیس کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک، چیکنگ پوائنٹس قائم کر دئیے گئے۔ایس پی عاطف شہزاد کے مطابق کرایوں کی لسٹ مسافر بردار گاڑیوں پر آویزاں جبکہ مسافر بردار گاڑیوں میں پیٹرولنگ افسران خصوصی طور پر بریفنگ دیں۔