ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیرصدارت پرائس کنٹرول و غیرقانونی عوامل کے روکنے بارے پیش رفت بارے جائزہ اجلاس

بدھ 26 مارچ 2025 15:09

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سمیت غیرقانونی گیس ریفلنگ، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال، رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم سمیت مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پھلوں، سبزیوں، برائیلرمرغی، سہولت رمضان بازاروں میں آٹا چینی سمیت سبسڈائز اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کی اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ تمام حقداران تک شفافیت یقینی بناتے ہوئے پے آرڈر پہنچائیں۔ اجلاس میں غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں، چنگچی و دیگر رکشوں، مسافر گاڑیوں( ویگنوں) وغیرہ میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محکموں کے سربراہان کی طرف سے کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی ۔