سرگودھا ، دہرے قتل مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم 20سال بعد علاقہ غیر سے گرفتار

بدھ 26 مارچ 2025 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سرگودھا کے دوھرے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم کو پولیس نے 20سال بعد علاقہ غیر سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی سید عنایت علی شاہ مرحوم کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر سید نصرت علی شاہ کے بھائی جہانیاں شاہ کے مقیم سید منصور علی شاہ کو 20سال قبل 2005محبتہ سیداں میں اپنے ہی گن مینوں نے تلخ کلامی پر ساتھی تقی شاہ سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو کر روپوش ہو گئے جس پر تھانہ ساہیوال کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حنیف خان کے پی کے اور پنجاب کے دیگر کئی اضلاع میں روپوش رہا جس کو عدم گرفتاری پر مفرور اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا گزشتہ روز دوہرے قتل کے مقدمہ کی تفتیشی ٹیم تھانہ ساہیوال نے علاقہ غیر میں چھاپہ مار کر 20 سال بعد دوہرے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم حنیف خان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔