
پاکستان ترکیہ کے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تعلیمی میدان میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
بدھ 26 مارچ 2025 20:28

(جاری ہے)
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکیہ پاکستان کا برادر ملک ہے اور ان کے ساتھ ہمارا روحانی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تعلیمی میدان میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں میٹرو بس کا منصوبہ بھی ترکیہ کی بس سروس سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ واحد مسلم ممالک ہیں جن کی افواج مضبوط ہیں۔ ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابُھر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور ترکیہ مل کر دہشت گردی کی جنگ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی میدان اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز میں پاکستان سے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ سفیر ترکیہ نے کہا کہ ترکیہ میں اس وقت 4000 کے قریب پاکستانی طلباء زیرِ تعلیم ہیں، اس تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ میں تجارت کے مواقع کو بڑھانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.