ڈاکٹراورنگزیب خان کی زیر صدارت تقریب یوم پاکستان کا انعقاد

قائد اعظم کے فرمان کے مطابق استحکام و ترقی کیلئے حسد و ذاتی مفادات سے آگے بڑھنا ہوگا،مقررین

جمعرات 27 مارچ 2025 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)85ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام اکادمی کے جناح ہال میں پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان کی زیر صدارت تقریب یوم پاکستان کے سلسلے میں قرارداد لاہور اور موجودہ پاکستان، مشکلات اور مواقع کے موضوع پر مکالمہ پروگرام کا انعقاد ہوا پروگرام میں سرگرم معروف سماجی شخصیات محفوظ النبی خان، رانا اشفاق رسول خان، شیخ طارق جمیل نے گفتگو کی جبکہ قائد اعظم اکادمی کے روح رواں زاہد حسین ابڑو نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور ماڈریٹر کے فرائض پروفیسر منیب الحسن نے انجام دئے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے یوا جس کے بعد صدر تقریب پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان اور تمام معزز مہمانوں کو زاہد حسین ابڑو نے اجرک کے تحفے پیش کئے پروگرام میں سیاسی، سماجی، علمی ادبی اور صحافی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اس موقع پر مہمان مقررین کا کہنا تھا کہ جو ہم نے حاصل کیا ہے اس کی قیمت کچھ ہم نے زیادہ ہی ادا کردی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں آقا بننا ہے یا خادم بن کے رہنا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن مقاصد کے لیے وطن عزیز بنا تھا ان مقاصد کو حاصل کرنے میں ہم زیادہ کامیاب نہیں ہوئے ہمیں ملکی استحکام و ترقی کے لیے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق حسد اور ذاتی مفادات سے آگے بڑھنا ہوگا محفوظ النبی خان نے کہا کہ جب تک معاشرے میں مساوات کو فروغ نہیں دیا جائے گا یونیٹی قائم نہیں ہوسکتی یونیٹی کا واحد ذریعہ برابری و مساوات ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے قائد اعظم کے نصب العین پر عمل کرنا ہوگا رانا اشفاق رسول خان نے کہا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے اور ملکی بقا و ترقی اور امن و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھنا چاہیے شیخ طارق جمیل نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے قانون کی عملداری ناگزیر ہے آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے سینئر صحافی خورشید احمد نے رقت آمیز دعا کی۔