سونا مزید مہنگا ہوگیا، نئی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی

آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2743 روپے اضافہ ہوگیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 مارچ 2025 20:26

سونا مزید مہنگا ہوگیا، نئی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 27 مارچ 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 21 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 743 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 69 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 23 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 88 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 908 روپے 58 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل ای) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کیساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹوموبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کیلئے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔