Live Updates

پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہے اور یہ بیماری عمران خان کے گھر کے اندر سے آئی ہے

بانی کے گھر سے پارٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سلمان اکرم راجاکو سیکرٹری جنرل علیمہ خان کی سفارش پر جبکہ علی امین کو عہدے سے فارغ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا، رکن قومی اسمبلی شیرافضل مرورت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 مارچ 2025 22:51

پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہے اور یہ بیماری عمران خان کے گھر کے اندر ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 27 مارچ 2025ء ) سیاسی رہنماء ، رکن قومی اسمبلی شیرافضل مرورت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہے اور یہ بیماری عمران خان کے گھر کے اندر سے آئی ہے،بانی کے گھر سے پارٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سلمان اکرم راجاکو سیکرٹری جنرل علیمہ خان کی سفارش پر جبکہ علی امین کو عہدے سے فارغ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہیں اور یہ بیماری عمران خان کے جیل میں جانے سے لگی ہے، یہ بیماری باہر سے نہیں آئی یہ عمران خان کے گھر کے اندر سے آئی ہے، پی ٹی آئی کے اندر انتشار بانی کے گھر کے اندر سے ہورہا ہے، پی ٹی آئی موروثی سیاست کی طرف جارہی رہے، گدی پر قبضہ نشین ہونے کی کوشش سے پی ٹی آئی کا یہ حشر نشر ہوا ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ فیصلے کون کررہا ہے، پی ٹی آئی میں سفارشوں پر عہدے تقسیم کئے جارہے ہیں، پارٹی کے ہر لیڈر کو پتاہے کہ یہ کیا ہورہا ہے، جھوٹ پر کام چلا یا جارہا ہے، اصل بیماری پر کوئی کام ہی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور سلمان اکرم راجا علیمہ خان کی سفارش پر جنرل سیکرٹری بنے ہیں، بشریٰ بی بی کی سفارش پر علی امین کو عہدے سے فارغ کیا گیا، یہ لوگ ہیں جو فیصلے کرتے ہیں جبکہ باقی پارٹی کے لوگ تالیاں بجاتے ہیں، جب تک عمران خان جیل سے باہر تھے تو کسی کو موروثی سیاست کی ہمت نہیں تھی لیکن خان کے اندر جانے کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے دیگر جماعتوں کا موروثی سیاست کا مذاق اڑایا ، اب پی ٹی آئی میں موروثی سیاست پنجے گاڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی ورکر کی تربیت ہے موروثی سیاست کی مخالفت کرنی ہے۔

بشریٰ بی بی کی سفارش پر مشعال یوسفزئی کو وزیر بنایا گیا پھر انہی کے کہنے پر ہٹا دیا گیا۔ پھر ان کو وزارت دی گئی۔ لیکن بشریٰ بی بی نے کہا کہ بیان دو مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھایا گیا اور یہ علی امین کے کہنے پر ہوا ، جس پر مشعال کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے۔تین مواقع آئے کہ ڈیل کی بنیاد پر عمران خان کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی تھی تینوں بار کردار علی امین نے ادا کیا۔جب بھی بات خان کی رہائی کے قریب ہوتی ہے تو سوشل میڈیا متحرک ہوجاتا ہے اور جو کوشش ہوئی ہوتی ہے اس پر پانی پھیر دیتا ہے، سازشوں کے تانے بانے خان کی رہائی میں رکاوٹ ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات