سعودی عرب کے ساتھ ہماری شراکت داری مضبوط ہے ، امریکا

جمعہ 28 مارچ 2025 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) امریکا نے کہاکہ سعودی عرب کے درمیان شراکت داری مضبوط اور ٹھوس ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی صدر کے ایلچی برائے یرغمالی امور ایڈم بوہلر نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کے ملک کو ترقی اور تعمیر کی طرف گامزن کیا ہے۔انہوں نےالعربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یوکرینی بحران پر مذاکرات کے تین دوروں میں میزبانی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریاض مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے امریکا سعودی شراکت داری کی مضبوطی کی تصدیق ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ملک قابل ذکر تاریخی تزویراتی عناصر سے جڑے ہوئے ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماریکاکے ساتھ سعودی عرب کا تعلق 1931 سے ہے۔ یہ دوطرفہ تعلقات خطے اور دنیا کی سلامتی اور معیشت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان ممالک کی سیاسی، سلامتی اور اقتصادی حیثیت اور جی ۔2 میں ان کی رکنیت کی بنیاد پر بین الاقوامی سلامتی اور امن کو بڑھانے میں ان کا اہم کردار ہے۔