مری ،سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطرکی تعطیلات پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا

جمعہ 28 مارچ 2025 12:52

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سٹی ٹریفک پولیس مری نے سی ٹی او مری مغیث احمد ہاشمی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید الفطرکی تعطیلات پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ اس پر سرکل مری میں ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکوارڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔سی ٹی او مری نے کہا کہ شہری زائد کرایہ وصولی یا دیگر شکایات کی اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا کہ پبلک سروس ڈرائیور ز کی یہ ذمہ داری ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ کریں اور ٹریفک قوانین کی سختی سے عمل درآمد کریں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔موجودہ حالات کے پیش نظر عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور دوران عید الفطر تعطیلات زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

بغیر روٹ پرمٹ کے گاڑی کو 72 گھنٹے کے لئے تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ عید الفطر کے موقع پر مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں۔ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری نے کنٹرول روم قائم کیا ہے تا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔چیف ٹریفک آفیسر مری نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔\378