ساہیوال،ڈاکوئوں نے چوکیدار کو قتل کر دیا

بیوپاری کو گولی مار کر 6لاکھ 60ہزار روپے نقدی لوٹ لی گئی،مقدمات درج، دو گرفتار

جمعہ 28 مارچ 2025 22:34

ساہیوال،ڈاکوئوں نے چوکیدار کو قتل کر دیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نواحی چک 89چھ آر میں پسپ پروگرام کی مشینری کے چوکیدار طاہر انور 50سالہ کو ڈاکوئوں نے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب امپرومنٹ پروگرام سیوریج کی مشینری محمدپورروڈ 89احاطہ میں پڑی تھی کہ رات کرین ٹریکٹر وغیرہ مشینری کی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔گزشتہ رات چوکیدار نے مزاحمت کی تو نامعلوم ملزموں نے چوکیدار کو قتل کر دیا اور بیٹریاں بھی لے گئے۔

پولیس فرید ٹائون نے مقتول کے بیٹے ثاقب شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ 34, 392, 302ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ایک مزدور قاسم نامی کو شبہ کی بنیاد پرحراست میں لے لیاہے۔ دریں اثناء نواحی چک 104نو ایل میں ایک بیوپاری لیاقت علی کے بھائی سخاوت علی کچھی کو گولی مار کر 6لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

سخاوت علی کچھی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر ادیا ہے۔

اسی چک کے لیاقت علی کے بھائی سخاوت علی نے ایک ماہ قبل ایک لاکھ روپے کی نقدی ادھار وزیر سیال کو دی جس نے بھینس فروخت کر کے قرضہ واپس دینے کا وعدہ تھا۔ گزشتہ روز وزیر سیال نے منڈی مویشی فروخت کردیئے تو سخاوت علی نے جب وزیر سیال سے قرضہ کی رقم مانگی تو وزیرسیال اوراس کے دوست ناظم نے پسٹل سے گولی مار کر سخاوت علی کو شدید زخمی کردیااور اس سے چھ لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرارہوگئے۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے لیاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ 324اور 34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ایک ملزم کو گرفتارکرلیادوسراملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :