خاتون سے اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا

ہفتہ 29 مارچ 2025 00:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ڈکیتی کی وردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا، مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا معاملہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور فیصل آباد میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے۔

آئی جی پنجاب نے متاثرہ خاتون اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔آئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے بروقت کاروائی کرکے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم گرفتار کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔آر پی او فیصل ذیشان اصغر، سی پی او صاحبزاہ بلال عمر اور سینئر پولیس افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔