
کروڑ روپے کا چیک سندھ سکواش چمپئن شپ کے عہدیداروں کے حوالے
ھ حکومت نے اس ایونٹ کے لیے 30 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق انعقاد ممکن بنایا جا سکے،شرجیل میمن
ہفتہ 29 مارچ 2025 17:29

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 35 ممالک کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں 22 ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 80 ممالک میں براہِ راست دکھائی جائے گی، جس سے پاکستان خصوصا کراچی کا مثالی ماحول نمایاں ہوگا۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گی اور اسپورٹس ٹورزم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے اس ایونٹ کے لیے 30 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے "آئی ورک فار سندھ" پورٹل کا افتتاح کیا، جو پاکستان کا واحد پورٹل ہے جہاں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی نوکریاں دستیاب ہیں۔ اب تک 14 لاکھ افراد اس پورٹل کو استعمال کر چکے ہیں، جب کہ 2000 سے زائد نوکریوں کے لیے 36,833 درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کووڈ کے بعد "ورک فرام ہوم" کا تصور بھی متعارف کرایا گیا، جس میں فوڈ ڈلیوری سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس پورٹل پر ہنر مند افراد کی سی وی بھی موجود ہوگی تاکہ نجی کمپنیوں کو باصلاحیت ملازمین کی خدمات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ صوبے کے لاکھوں نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسکواش جیسے کھیل کو فروغ دینے سے نہ صرف نوجوانوں میں آگاہی بڑھے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔ عدنان اسد نے سندھ حکومت کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی مدد ہو سکے جو مالی طور پر کھیلوں کا سامان خریدنے سے قاصر ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی چیمپئن شپ جیتے گا، اسے 60 ہزار ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور عالمی کھلاڑیوں کو یہاں آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ خود اس کے خوشگوار ماحول کا تجربہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.