مستونگ میں لکپاس کے مقام پر سردار اختر جان مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) مستونگ میں لکپاس کے مقام پر سردار اختر جان مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا تاہم دھرنے کے شرکاء معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے لکپاس کے مقام پر دیئے جانے والے دھرنے کے قریب ایک نامعلوم مسلح شخص دھرنے کے شرکاء کے قریب جانا چاہتا تھا کہ دھرنے کی سیکورٹی پر معمور رضا کاروں نے اسے روک دیا اور حملہ آور نے دھرنے سے دور جاکر اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء بکھر گئے تاہم حملے میں سردار اختر جان مینگل اور دھرنے کے دیگر شرکاء معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔