
۱ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم
% پاکستان، کرہ ارض کے صاف ستھرے، صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، شہباز شریف کا زیرو ویسٹ" (Zero Waste) کے عالمی دن پر پیغام
ہفتہ 29 مارچ 2025 20:10
(جاری ہے)
شہروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ اور صنعتی ترقی کے ساتھ، پاکستان کو کچرے کے انتظام کے لئے پائیدار حل اپنانا ہوگا جو ہمارے ماحول کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی میں اضافہ کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس کا تھیم، "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ" ایک ایسی صنعت میں پائیداری کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے جو بڑے پیمانے پر فضلہ پیدا کرتی ہے۔
ایک بڑے ٹیکسٹائل پروڈیوسر کے طور پر، پاکستان ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے مصنوعات کی ماحول دوست تیاری، ٹیکسٹائل کی ری سائیکلنگ، اور اس حوالے سے صارفین میں اخلاقی رجحانات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت نے فضلے کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ ہماری سرکلر اکانومی پالیسی، جو اپنی تشکیل کے حتمی مراحل میں ہے، فضلے کے تلف کرنے کے نظام میں انقلاب برپا کرے گی۔ لیونگ انڈس انیشی ایٹو (Living Indus Initiative) آلودگی کو کم کر کے دریائے سندھ کے فطری نظام کی بحالی یقینی بنا رہا ہی. "کلین گرین پاکستان موومنٹ" بنیادی سطح پر معاشرے کو کچرے کی تلفی کے بہتر انتظام کے لیے کمیونٹیز کو بااختیار بنارہے۔ مزید برآں، ہمارا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ایکشن پلان صرف ایک بار قابل استعمال پلاسٹک کو ختم کر رہا ہے، بائیو ڈیگریڈیبل متبادل کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، اور ری-سائیکلنگ کی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ہم پرڈیوسر کی توسیعی ذمہ داری (Extended Producer Responsibility-EPR) کی بھی وکالت کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کے پورے لائف سائیکل کے لیے جوابدہ ہوں اور ویسٹ مینجمنٹ کو پیداوار اور پیکیجنگ میں ضم کر یں۔ شہباز شریف نے کہا کہ تاہم، صفر فضلہ والے معاشرے کے حصول کے لیے اجتماعی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں پیدا ہونے والے فضلے کو کم کریں، ری سائیکل کریں اور کمپوسٹ بنائیں۔ کاروباروں کو پائیدار پیداوار کی طرف منتقل ہونا چاہیے اور فضلہ میں کمی لانی چاہیے۔ ضلعی حکومتوں کو فضلہ جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کی سہولیات میں اضافہ کرنا چاہیے۔ نجی شعبے کو فضلہ سے توانائی اور سبز کاروباری حل میں جدت لانی چاہیے۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ چھوٹے سے چھوٹا قدم کسی مقصد کے حصول کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہی. آئیں ہم سب، آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت افزا اور صاف ستھرے کرہ ارض کو یقینی بناتے ہوئے، صفر فضلہ کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
-
محض تقریرمیں خلل ڈالنے پرنااہلی کا مطالبہ قابلِ قبول نہیں، رضا ربانی
-
الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7جنرل ،2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مصر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت
-
گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا لی مارکیٹ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی، ترجمان ریسکیو 1122
-
وزیراعلی سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا،خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں
-
بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.