اعتکاف قرب الہی کا ذریعہ حضرت محمد مصطفی کی مستقل سنت مبارکہ ہے صادق شیخ

تحریک مہناج القرآن ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی قیادت میں پوری دنیا میں اسلام کی سربلندی کے کوشاں ہے، رہنماء مسلم لیگ (ق) سندھ

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ اعتکاف قرب الہی کا ذریعہ و سید العالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مستقل سنت مبارکہ ہے۔ رمضان المبارک کی رحمتوں و برکتوں میں معتکف کو شب قدر کا حصول بھی ہوجاتا ہے یہ باتیں انہوں نے تحریک مہناج القرآن۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے قائم "شہر اعتکاف کراچی" جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں سینکڑوں معتکفین کے ساتھ افطار و دورے کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر سید ظفر شاہ۔ ناظم تحریک مہناج القرآن عتیق احمد چشتی۔ الیاس مغل۔ نوید عالم. مطیع الرحمان عاصی اور دیگر نے مسلم لیگ ق کے رہنماوں صادق شیخ۔

(جاری ہے)

سید مشرف علی اور ٹمبر مرچنٹسں کے صدر اقبال حمید صدیقی کا استقبال کیا۔

صادق شیخ نے کہا کہ شہر اعتکاف میں معتکفین کے ساتھ وقت گزار کر قلبی سکون اور روحانی تسکین ہوئی. انہوں نے کہا کہ اعتکاف میں مسلمان کا قرآن پاک پڑھنا۔ ذکر و اذکار۔ عبادات میں یکسوئی سے مشغول اور مستقل عمل کرکے دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں قرآن کریم کا ذکر و عبادات ہوتی ہیں وہاں ہمیشہ رب تعالی کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ صادق شیخ نے مزید کہا کہ تحریک مہناج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر علامہ طاہر القادری قرآن و سنت کا پیغام پوری دنیا میں عام کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اس پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی بسر کریں۔