
بھارتی حکومت مسلمانوں کی اربوں ڈالر کی وقف جائیدادیں ہڑپ کرنا چاہتی ہے ،الجزیرہ کی رپورٹ
اتوار 30 مارچ 2025 13:50
(جاری ہے)
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی پارلیمنٹ میں وقف قانون میں ترمیم پر بحث متوقع ہے جس کے تحت حکومت کو ان جائیدادوں پر پہلے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے۔
مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مودی حکومت وقف املاک کو اپنے کنٹرول میں لے کر مسلم اقلیت کا مزید استحصال کرنا چاہتی ہے۔مدھیہ پردیش کی ریاست زیادہ تر بی جے پی کے کنٹرول میں رہی ہے۔ 2023میںبی جے پی وزیر اعلی موہن یادو نے 2028کے کمبھ میلے کی تیاریوں کے تحت وقف املاک پر قبضہ کیا تاکہ ہندو یاتریوں کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے 1985 کے سرکاری دستاویزات کو نظر انداز کر دیا جن میں واضح ہے کہ اجین کی زمین ایک مسلم قبرستان تھی جہاں ایک تاریخی مسجد بھی موجود تھی۔حکومت نے 3.8ملین ڈالر کی رقم ان افراد کو معاوضے کے طور پر ادا کی جن کے گھر اور دکانیں مسمار ہوئیں لیکن وقف بورڈ نے نہ تو اس زمین پر اپنا حق جتایا اور نہ ہی عدالت میں کوئی مقدمہ دائر کیا۔ مدھیہ پردیش کے وقف بورڈ کے چیئرمین اور بی جے پی رہنما ثناور پٹیل نے کہا کہ وہ پارٹی کے حکم کے مطابق عمل کریں گے کیونکہ وہ اسی کی بدولت اپنے عہدے پر ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وقف املاک کے انتظام میں ہمیشہ بدنظمی اور کرپشن رہی ہے جس کی وجہ سے حکومتی افسران اور نجی قابضین ان پر غیر قانونی قبضہ کرتے رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے 1960اور 1980 کی دہائی میں اپنے املاک کا سروے کیا، تاہم سرکاری محکمے نے ان کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا۔دیگر ریاستوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں وقف کی ہزاروں جائیدادیں یا تو سرکاری قبضے میں چلی گئی ہیں یا پھر بااثر افراد کے کنٹرول میں ہیں۔ بی جے پی حکومت نے ایک این جی او کو 2021میں بھوپال میں ایک وقف قبرستان پر قبضے کی اجازت دی جس کے بعد وہاں ایک کمیونٹی ہال تعمیر کیا گیا۔ مقامی مسلم آبادی کے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک منظم طریقے سے وقف املاک پر قبضہ کیا ہے اور مجوزہ ترامیم کے ذریعے وہ قانونی طور پر ان پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقف زمینوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث حکومت نے ان جائیدادوں پر نظریں جما لی ہیں اور نئی قانون سازی کے ذریعے ان پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.