اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 30 مارچ 2025 14:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے 66 مسافر گاڑیوں کو چیک کرکے مسافروں کو زائد کرایہ واپس کرایا اور گاڑی مالکان کو اوورچارجنگ پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انچارج پی ایچ پی پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ لدھانہ موڑ ناصر عباس بھمب کے مطابق پنجاب ہائی وے پولیس نےٹرانسپورٹ کی چیکنگ اور سواریوں سے زائد کرایوں کی وصولی بارے معلومات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی،پٹرولنگ چیک پوسٹ رفیق آباد لیہ نے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والی گاڑی عملہ سے زائد وصول کردہ کرایہ فی مسافر پانچ سو روپے واپس کرا دیا ہے،انچارج پٹرولنگ پولیس پوسٹ کا کہنا ہے کہ کسی کو مسافروں سے زائد کرایہ لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔