ئ*بی این پی کی پرامن دھرنے پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

اتوار 30 مارچ 2025 18:15

3کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں لک پاس کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کی طرف سے جاری پرامن دھرنے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاستی ادارے اور فارم 47 کی حکومت اب عوام اور سیاسی جمہوری پارٹیوں سے پرامن احتجاج کا حق چھین کر سیاسی پارٹیوں اور عوام کو غیر جمہوری اور دیگر راستے اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خواتین عہدیداروں کو گرفتار کرکے تمام تر سیاسی اور اخلاقی اقدار کو پامال کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرامن دھرنے کو احتجاج کا حق نہ دینا اور پھر خودکش حملہ کے ذریعے خوف وہراس پیدا کرنے کا عمل انتہائی خطرناک نتائج کے حامل ہوگا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ھے کہ دھرنے کے راستے میں ہر قسم کی رکاوٹیں کھڑی کرنے سے اجتناب کیا جائے اور دھرنا شرکاء کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی تمام گرفتار کارکنوں اور خصوصی طور پر خواتین کو فی الفور رہا کئے جائیں۔