ضلعی انتظامیہ کی بس اڈوں پر اوورچارجنگ کے خلاف کاروائیاں ،72گاڑیوں کے چالان،لاکھوں روپے کے جرمانے

اتوار 30 مارچ 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر انتظامی افسران کا بس اڈوں پر اوورچارجنگ کے خلاف زبردست کریک ڈاون جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق خلاف ورزی پر 264،000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، ایک مقدمہ درج، 72 گاڑیوں کے چالان جبکہ 1گاڑی ضبط کی گئی۔عیدالفطر کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر کارروائیاں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون نے عبداللہ ٹریول اور جناح ٹرمینل کا دورہ کیا اور 1گاڑی ضبط اور وہیکل ٹرانسپورٹ مینجر کو گرفتار کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بابو صابو ٹول پلازہ پر کرایہ کی چیکنگ کے دوران 49000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹاون طارق شبیر نے جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ کا دورہ کیا اور مسافروں سے گفتگو کی اور اوورچارجنگ پر 2،15،000 روپے کا جرمانہ عائد اور 72گاڑیوں کے چالان کیے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے 24500روپے مسافروں کو کرایہ واپس کروایا۔انہوںنے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ پر ٹرانسپورٹرز کو ہرگز رعایت نہ دی جائے۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔