ٰ نماز عید کے موقع پر مساجد اور دیگر کھلے مقامات پر سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے

۵ عیدگاہوں اور مساجد میں سیکورٹی کے موثر انتظامات کرنے کے لئے اور ایف سی کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے

اتوار 30 مارچ 2025 20:51

Oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کی جانب سے چاند رات کو بازاروں اور دیگر مقامات پر سیکورٹی کی نفری تعینات کی گئی جبکہ نماز عید کے موقع پر مساجد اور دیگر کھلے مقامات پر سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے عیدگاہوں اور مساجد میں سیکورٹی کے موثر انتظامات کرنے کے لئے اور ایف سی کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور واک تھرو گیٹ لگانے کے ساتھ ساتھ نماز ادائیگی کیلئے آنے والے نمازیوں کی چیکنگ بھی ہوگی مساجد عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز کی ادائیگی کے دوران گاڑیاں، موٹر سائیکلیں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نماز عید کے اجتماعات سے دور کھڑا کیا جائے گا۔