
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عیدالفطر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد
پیر 31 مارچ 2025 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملکہ ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
قومی سلامتی بارے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں اہم معاملات پر غور کیا گیا،تمام سیاستدان ایک ہوکرقوم کی حالت بدلیں،تمام سیاستدان مل کرغریب عوام کوریلیف فراہم کریں،کوشش ہےکہ وہ اقدامات کریں جوقوم کےمفادمیں ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے عالمی خدشات بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ماحولیاتی مسائل سے جمہوری طریقے سے نمٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک متحد اور جمہوری نقطہ نظر کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنا چاہیے ۔یوسف رضا گیلانی نے قومی سلامتی کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔ملک و قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار،لگن اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارے کل کی حفاظت کے لیے اپنا حال قربان کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں غزہ اور کشمیر کے لوگوں اور ان نوجوانوں کو اپنے خیال میں رکھنا چاہیے، جنہوں نے نیک مقاصد کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن اور آزادی کے لیے لڑنے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔اس دوران یوسف رضا گیلانی کے اتحاد، لچک اور شکرگزاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پسماندہ افراد کی مدد کرنے اور خوشحال پاکستان کے لیے اجتماعی ذمہ داری کیساتھ مل کر کام کرنے چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.