ہمیں عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے،امیر مقام

پیر 31 مارچ 2025 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اپنے آبائی ضلع شانگلہ ، پورن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جس میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ مقامی شہریوں نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ساتھ شرکت کی ۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام کی جانب سے ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عیدالفطر محبت، اخوت اور اجتماعی خوشیوں کو بانٹنے کا دن ہےہمیں عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، عیدالفطر پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ عیدالفطر کے اس بابرکت موقع پر مظلوم فلسطینی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کیلئے بھی دعا کی، جو آزادی اور بنیادی حقوق کی جدوجہد میں مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سویلین، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔