گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید الفطر کی مبارکباد

پیر 31 مارچ 2025 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، حمزہ تابانی اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی تعلقات، تجارتی تعائون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی، روس، جاپان، ترکیہ، ایران، کوریا، انڈونیشیا، قطر، عمان،عراق، ویتنام اور سری لنکا کے قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباددی اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔

اس موقع پر قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو رمضان المبارک میں افطار پروگرام کی کامیابی پربھی مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیااورعوام سے قریبی رابطے اور مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیاہے۔