
خِیبرپختونخوا بھر کے مختلف اضلاع میں نماز عید کے اجتماعات:ملک کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں
پیر 31 مارچ 2025 16:50
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر بلال شاہد نے کہا کہ عیدالفطر کے دوران طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلئے کھلی رہے گی، معمول کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی بحال رہے گی، جبکہ عیدالفطر کے روز بھی پولیس ، کسٹم، امیگریشن عملہ تعینات رہے گا۔
دوسری طرف خال اور گردونواح میں بھی عیدالفطر جوش جذ بہ اور عقیدت سے منائی گئی، جامع عثمان بن عفان میں اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا، ادھر ضلع کوہاٹ میں بھی نماز عید ادا کی گئی ہے، اس دن شہر بھر کی چھوٹی بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی، جبکہ نماز عید کا سب بڑا اجتماع او ٹی ایس روڈ پر ہوا۔اس دن کی مناسبت سے اجتماعات میں علماء اکرام نے ملک میں امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، اور اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی بقاء کا واحد راستہ قرآن وسنت پر عمل کرنا ہے، امت مسلمہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھے، اسی میں ان کی کامیابی ہے۔ضلع ٹانک میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کر دی گئی، جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ علماء کرام نے ملکی سلامتی کشمیر اور فلسطین مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاہیں کیں۔ضلع صوابی اور گردونواح میں عیدالفطر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کران نے خطبہ دیا، اس دوران علمائے کرام نے مسلمانوں کے اتفاق، ملک اور قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگیں۔ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں بھی عیدالفطر نہایت عقدیت کیساتھ مناٸی گٸی، عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع جمالگڑھی عیدگاہ میں منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں فررند اسلام نے شرکت کی، اس دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔نماز عید کے موقع پر خطیب قاضی مطیع الدین نے پورے ملک اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔ عید نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور سیکورتی پر مامور اہلکاروں نے انتہائی مستعدی کیساتھ نمازِ عید کے اجتماعات پر نظریں جمائے رکھیں۔ضلع نوشہرہ میں بھی مختلف مساجد اور عیدگاوں میں نماز عید ادا کی گئی، ضلع کی سب سے بڑی عید گاہ شیدو میں عید کی نماز ادا کی گئی، اور عید الفطر کی نماز کے بعد شہری ایک دوسرے کو عید مبارک باد بھی دیتے رہے۔ ادھر شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید ادا کر دی گئی، اس دوران سب سے بڑا اجتماع مرکزی شہر بشام کی عید گاہ میں ہوا، وفاقی وزیر امیر مقام نے عید الفطر آبائی گاؤں میں ادا کی۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.