پنجاب بھرمیں 2083ٹریفک حادثات:ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ کا ریسپانڈ، شدید زخمیوں کو نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

پیر 31 مارچ 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 2083ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 1143افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1352معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (83فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1367ڈرائیوز،180کم عمرڈرائیور، 906مسافراور244پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ275ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت336متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 151حادثات میں 182متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد151حادثات میں 199متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل2517متاثرین میں 2046مرد اور471خواتین شامل ہیں۔ حادثات کے بیشتر واقعات میں 2267موٹرسائیکل،82آٹورکشے،203کاریں،20وین،7مسافر بسیں،15ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔