لاڑکانہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں عید نماز ادا کی

بدھ 2 اپریل 2025 12:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں عید نماز اداکی اور شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، غلام مصطفیٰ لغاری، اعجاز لغاری، خیرمحمد شیخ ودیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعائیں کیں ، انہوں نے نماز عید کے بعد شہریوں کو عید کی مبارک باد دی۔