
امریکہ کی دھمکی ،روس ایران کے دفاع میں آگیا، امریکا کو واضح پیغام
اگر ایران کے جوہری ڈھانچے پرکسی طرح حملے کیے گئے تو پھر اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، روس نے امریکا کو خبردار کر دیا دھمکیاں سنی جا رہی ہیں اور الٹی میٹم بھی سنے جا رہے ہیں، ہم اسے نامناسب سمجھتے ہیں اور مذمت بھی کرتے ہیں،وزیرخارجہ
بدھ 2 اپریل 2025 13:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے اور ٹرین روانہ نہیں ہوئی، ہمیں کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرنے کیلیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ روس امریکا، ایران اور اس میں دلچسپی رکھنے والے ہر ملک کو اپنی خدمات پیش کرنے کیلیے تیار ہے۔روس ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرنے سے گریزاں ہے جبکہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیزی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔کریملن نے ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کے ساتھ اس نے جنوری میں اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کے ساتھ ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی اور ایرانی حکام اس حوالے سے آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو بمباری ہوگی، اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو میں اس پر ٹیرف بھی عائد کروں گا جیسا کہ میں نے چار سال پہلے بھی کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.