خ*پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ضمیر5اپریل ہفتہ کو منایا جائے گا

بدھ 2 اپریل 2025 18:05

ی* جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ضمیر5اپریل ہفتہ کو منایا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق ہر سال 5 اپریل کو یہ دن منایا جاتا ہے اور اسے منانے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی بنا پر لوگوں کے درمیان مستحکم اور پُر امن تعلقات قائم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے سب سے بڑے ادارے نے ایسے دن کو منانے کا اعلان کیا اور عالمی برادری اس اعلان پر لبیک کہتے ہوئے ایسا دن مناتی ہے لیکن دیکھنا یہ چاہیے کہ اقوامِ متحدہ، دیگر عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری اس دن کو مناتے وقت دیے جانے والے پیغام کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان اداروں اور بین الاقوامی برادری کا سب سے بڑا امتحان یہ ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے اور ان کے بنیادی حقوق محفوظ ہیں یا نہیں۔ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی بھی عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔