نوازشریف اور مریم نواز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات ، خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ

بدھ 2 اپریل 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔