Live Updates

پی ٹی آئی کا اختر مینگل کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان

عمران خان کی سیاست کی منزل اقتدار نہیں ،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہور کی حقیقی آزادی ہے،بیرسٹر سلمان اکرم راجا

بدھ 2 اپریل 2025 21:45

پی ٹی آئی کا اختر مینگل کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور سینئر قانون دان ایم این اے لطیف کھوسہ کا کوئٹہ پہنچے پر صوبائی صدر بلوچستان دواد شاہ کاکڑ اور سینئر قیادت نے ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی محبت اور جذبے نے دل خوش کردیا ہے میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت کو بلوچستان کی گھمبیر اور حالت جنگ جیسی صورتحال میں عمران خان کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے پر داد دیتا ہوں بلوچستان بھی بہت جلدی کے پی کے کی طرح پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا مضبوط قلعہ ہوگا بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا ، ایم این اے ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ ، صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور دیگر سینئر قیادت بی این پی مستونگ دھرنے میں سردار اختر مینگل سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے کے لئے روانہ ہوگئے لیکن بلوچستان حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قیادت کو نیشل پارٹی لک پاس مستونگ دھرنے سے روکنے کے لئے خندقیں کھود دیں جو بلوچستان حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچ یکجہتی کمیٹی ماہ رنگ بلوچ اور بے گناہ گرفتار کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے پاکستان تحریک انصاف اختر مینگل نیشنل پارٹی کی احتجاجی مظاہرے کی بھرپور حمایت کرتی ہے کیونکہ عمران خان کی سیاست کی منزل اقتدار نہیں بلکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہور کی حقیقی آزادی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات