چیچہ وطنی ،ٹریفک حادثہ میں بہن بھائی جاں بحق اورکمسن بھتیجی سمیت2،افراد زخمی

جمعرات 3 اپریل 2025 11:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں بہن بھائی جاں بحق اورکمسن بھتیجی سمیت2،افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ گاؤں 35،بارہ ایل کے قریب رابطہ سڑک پر اسوقت پیش آیا، جب دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے سے ٹکراگئیں۔حادثہ کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پرسوار 18سالہ خبیب الرحمٰن اسکی16سالہ بہن کنزہ موقع پر ہی جا ں بحق جبکہ 7سالہ بھتیجی نمرہ شدیدزخمی ہوگئی ،حادثہ میں دوسری موٹر سائیکل پرسوار ایک نوجوان بھی زخمی ہوگیا،زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378