حوثی عہدیدار کو سامان کی فراہمی، روسی شخصیات اور اداروں پر امریکی پابندیاں

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)امریکی محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بدھ کے روز روس میں مقیم ان افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو یمن میں حوثیوں کے لیے یوکرین کے چوری شدہ اناج سمیت ہتھیاروں اور سامان کی خریداری میں مدد کے لیے کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ روس میں مقیم ایک افغان تاجر ہوشانگ خیرت اور روس میں مقیم اس کے بھائی سہراب خیرت سمیت پابندیوں کے شکار افراد نے حوثی عہدیدار سعید الجمل کو روس سے لاکھوں ڈالر مالیت کا سامان حاصل کرنے میں مدد کی تاکہ انہیں یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول حصوں میں بھیج دیا جا سکے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ سامان میں چوری شدہ یوکرینی اناج کے علاوہ ہتھیار اور حساس سامان بھی شامل ہے۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ حوثی اب بھی سعید الجمل اور اس کے نیٹ ورک پر انحصار کر رہے ہیں تاکہ گروپ کی دہشت گردی کی جنگی مشین کی فراہمی کے لیے اہم سامان خرید سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کارروائی حوثیوں کی اپنی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے خطے کو خطرہ بنانے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔