ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کانیو بس ٹرمینل لاری اڈاکا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کی اُوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹز کے خلاف ٹریفک وارڈنز کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 اپریل 2025 18:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے نیوبس ٹرمینل لاری اڈے کا اچانک دورہ کیا۔ڈی سی نے مین شاہراہ پر ٹرانسپورٹز اور مسافروں سے مختلف مقامات کا وصول کیا گیا کرایہ اور حکومت کے مقررہ کردہ کرائے نامہ کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہدایت کرتے ہئوے کہاکہ اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔بس مالکان، ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو قانون شکنی پر بلا امتیاز سخت سزائیں دی جائیں گی اورحکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔