پیپلز پارٹی کے نہروں سے متعلق موقف میں کوئی ابہام نہیں، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا انگریزی اخبار میں شائع ادارئیے پر ردعمل

جمعرات 3 اپریل 2025 22:38

پیپلز پارٹی کے نہروں سے متعلق موقف میں کوئی ابہام نہیں، شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نہروں سے متعلق موقف میں کوئی ابہام نہیں، اس معاملے میں پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،صدر مملکت نے کہا کہ وہ بطور صدر اس تجویز کی حمایت نہیں کرتے، صدر مملکت نے حکومت پر زور دیاکہ وہ اس موجودہ تجویز کو تر ک کرے اور تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر کام کرے۔

(جاری ہے)

انگریزی اخبار میں شائع ادارئیے پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتے،صدر مملکت نے آئینی طور پر وفاق کا نمائندہ ہونے کے طور پر نہروں کی یکطرفہ تعمیر پر تحفظات کا اظہار کیا، صدر زرداری نے کہا کہ نہروں کی یکطرفہ تعمیر سے وفاق پر شدید اثرات پڑ سکتے ہیں، آصف علی زرداری نے حکومت کو تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے ساتھ نہروں کی تعمیر کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا۔