
پیپلز پارٹی سندھ کے تحت دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مشعل بردار ریلی نکالی گئی
کینالوں کا منصوبہ سندھ اور سندھ کے لوگوں کے لئے موت کا منصوبہ اور سندھ کے وجود کے خلاف سازش ہے، نثار احمد کھوڑو اگر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کینالوں کے لئے بضد ہے تو سندھ بھی کینالوں کے خلاف ضد پر ایک ہے، احتجاجی ریلی سے خطاب
جمعرات 3 اپریل 2025 23:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کے 6 کینالوں کا منصوبہ غیر آئینی اور غیرقانونی ہے اس لئے وفاقی حکومت کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے اگر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کینالوں کے لئے بضد ہے تو سندھ بھی کینالوں کے خلاف ضد پر ایک ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کے کوٹڑی سے نیچے پانی نہ ہونے کہ وجہ سے سندھ کی 40 لاکھ ایکڑ سے زائد ایراضی بنجر بن گئی ہے۔ سندھ کے دریا پانی کی سخت کمی کی وجہ سے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں اور ارسا کیجانب سے نگران حکومت میں پانی کی اضافی موجودگی کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا غیر آئینی اور سندھ دشمنی عمل ہے اس لئے ارسا کی از سر نو تشکیل کی جائے اور ارسا چیئرمین سمیت ارسا میں وفاقی رکن سندھ سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کے سندھ نے ارسا کے یکطرفہ پانی موجودگی کے فیصلے کو سی سی آئی میں چیلینج کردیا ہے اس لئے سی سی آئی کا اجلاس بلا کر سندھ کے آئینی اعتراضات سن کر متنازعہ کینال منصوبہ ختم کیا جائے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دے گی نہ ہی کسی کو پانی پر ڈاکہ ڈالنے دینگے کیونکے پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی تھل کینال اور کالاباغ ڈیم کے خلاف تحریک چلائی اب بھی 6 کینالوں کے خلاف تحریک چلائینگے۔انہوں نے کہا کے پورے سندھ میں کینالوں کے خلاف مشعل بردار ریلیاں نکال کر عوام نے بتادیا ہے کے سندھ کو 6 کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔پانی کے مسئلے پر مشترکہ جدوجھد اور ایک آواز بننے کی ضرورت ہے جس طرح مشترکہ جدوجھد کے ذریعے کالاباغ ڈیم منصوبے کو مسترد کرایا تھا اسی طرح 6 کینال منصوبے کو بھی مسترد کرائینگے۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کو روڈ راستے بھی دیکھے ہوئے ہیں اور تحریکیں بھی چلانی آتی ہیں اس لئے سندھ دشمن منصوبوں سے باز آجا۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.