مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور ملک کے دشمن ہیں ، محمد شہزاد قادری

سندھ حکومت کی صفوں میں موجود چند وزراء کراچی میں مذہبی فسادات کرانا چاہتے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 3 اپریل 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شہزاد قادری نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور ملک کے دشمن ہیں ،مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی پر انتشار اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، دہشتگردوں نے دہشتگردی کی وارننگ جاری کی اور سندھ حکومت نے مزار کو سیل کردیا جس سے دنیا میں ہمارا مذاق بنا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دہشتگردوں کو کسی بھی طریقے سے زندہ یا مردہ گرفتار کیا جاتا مگر ایسا نہیں ہوا ،تھریڈ صرف سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو ہی کیوں سندھ حکومت دہشتگردوں کی بیخ کنی کرتے ہوئے مزار مبارک کی سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنا چاہیے تھا اور مزار کو زائرین کیلئے کھلا رکھا جاتا تو اس سے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی ہوتی اور دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوتے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سنی تحریک کا کردار سب کے سامنے ہے ،دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنے پر ہماری دو اعلیٰ قیادتوں کو شہید کردیا گیا اور آج بھی ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں اور ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے تک اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،دہشتگردی کی تھریڈ پر سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو سیل کیا گیا کسی کو وہاں جانے یا مزار کے قریب کھڑے بھی ہونے نہیں دیا جارہا تھا،رات کی تاریکی میں جتھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار مین روڈ پر جمع ہوئے اور وہاں مذہبی منافرت اورانتشار پھیلایا مزار پر قبضے کرنے کے کسی بھی گھنائونے فعل کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی حفاظت سروں پر کفن باندھ کرینگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،سندھ حکومت کی صفوں میں موجود چند وزراء کراچی میں مذہبی فسادات کرانا چاہتے ہیں اور ان جتھوں کے سہولت کار شہنشاہ نقوی اور محکمہ اوقاف کے وزیر سمیت دیگر ملوث ہیں جن کے خلاف ماضی میں بھی ہم نے قانونی راستہ استعمال کیا اور آج بھی قانونی راستے پر گامزن ہیں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جو بھی مذہبی انتشار پھیلائے اس کو کڑی سزا دی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی کے امیر محمد فرقان قادری ،نائب امیر محمد فرحان قادری ،ارکان کراچی رابطہ کمیٹی محمد عالم قادری ،محمد عامر قادری ،سید رضا باپو ،محمد شہزاد آرائیں ودیگر موجود تھے ، شہزاد قادری کا کہنا تھاکہ عیدالفطر کی رات مزار عبداللہ شاہ غازی پر سینہ کوبی کرنا اس طرف اشارہ ہے ان کے پیچھے ایسے ہاتھ اور سہولت کار ہیں جو فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں ایسے ہاتھوں اور سہولتکاروں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،انہوں کا کہنا تھا کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر اہلسنت نظریئے کے تحت مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں اور محکمہ اوقاف نے بھی کئی بار نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی پر اہلسنت کے تحت ہی اول روز سے مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں ،اہل تشیع مزار پر علم لگانے کیلئے کئی بار جتھوں کی صورت میں جوتوںسمیت مزار میں داخل ہوئے مزار کے تقدس کو پامال کیا ،2022میں ان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی مگر اس واقعے کے اصل کرداروں کو گرفتار نہیں کیا گیا جو مسلسل مزار پر قبضے اور اجارہ داری قائم کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیںجسے ہم کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے ،اس پریس کانفرنس کے ذریعے بتانا چاہتے ہیں،مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مزار کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شہزاد قادری نے کہاکہ پاکستان سنی تحریک دفاعی تنظیم ہے جو اپنے مسلک ونظریئے اور مساجد ومزارات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ،اپنے شہیدقائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنت کے مزارات کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائینگے ،ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،ہمارا حکومت سندھ ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ ہے کہ عید الفطر کی رات کو جتھوں کی صورت میں مزار عبداللہ شاہ غازی پر مذہبی منافرت اور فسادات پھیلانے کی سازش کرنیوالوں کے خلاف فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے ، عوام اہلسنت سمجھتے ہیں اچانک جتھوں کی صورت میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا جمع ہونا قانون نہ ہونے کے مترادف ہے ۔